SUPER LEADS

وزیراعظم کا احمدیوں کو اقلیت قرار دینے کے قانون میں ترمیم کرنے سے انکار

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ وزیراعظم کا   احمدیوں کو اقلیت قرار دینے  کے قانون میں ترمیم کرنے سے انکار ۔  یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان مخالف قرارداد  پر حکومت نے سر جوڑ لئے ۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مختلف تجاویز سامنے آگئیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق یورپی یونین کی  قرارداد کے بعد حکومت پاکستان الرٹ ہو گئی ہے ۔ اس سلسلے میں اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا  جس میں میڈیا کو دعوت نہیں دی گئی ۔ ان کیمرہ اجلاس میں عسکری حکام بھی شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم نے اجلاس کی صدارت کی ۔ شرکا نے  فرانس  کی حمایت اور پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر متفقہ قرارداد پر تفصیلی بحث کی ۔جی پی ایس سٹیٹس  پر بھی بات کی گئی اور یورپی یونین کی جانب سے سٹیٹس منسوخ ہونے کی صورت  میں  آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے مضبوط سفارتی کوششوں پر زور دیا۔ حساس معاملے پر بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اپنایا اور واضح کیا کہ ختم نبوت کے قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔جبری گمشدگی،صحافیوں کے تحفظ ،آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لائے جائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button