سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ ملالہ فلسطینیوں کی حمایت میں بول پڑیں ، ویڈیو پیغام میں کہا دہائیوں سے جبر کی کہانی سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں ۔ بے گناہوں پر بمباری کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال پر دنیابھر میں آوازیں اٹھنے لگیں ۔ عالمی لیڈروں کے بعد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی لب کشائی کر دی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر دی ۔
ملالہ یوسف زئی نےفلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے عالمی سربراہان سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا دہائیوں کے جبر کے بعد ہم فلسطینی خواتین اور بچوں پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ فضائی کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔
عالمی سربراہان متحرک ہوں ، حملے رکوانے کے لئے کام کریں ۔ کچھ عرصہ قبل بھی اسرائیلی بمباری پر ملالہ یوسفزئی نے ٹویٹ کے ذریعے اظہار افسوس کرتے ہوئے حملے بند کرنے کامطالبہ کیا تھا۔