سیکس چیٹ سے پرہیز

اپنے ” محبوب ” کے ساتھ آمنے سامنے رومانس لڑانا یا لاڈیاں پاڈیاں کرنا ایک الگ بات ہے۔ لیکن فون یا کمپوٹر پہ کیا جانے والا عشق یا ایک دوسرے کو بھیجی جانے والی تصویریں آپ کی ذہنی حالت اور زندگی تباہ کر سکتی ہیں !اپنی آنے والی کتاب ” کار مقدس ” کے لئے ریسرچ کی غرض سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے 70 سال تک کے عورتوں مردوں کے انٹرویوز کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ پورن کے جنون میں مبتلا اکثر شکاری کس طرح خود بھی شکار ہو جاتے ہیں اور انھیں پتہ ہی نہیں چلتا۔ جب تک انھیں اندازہ ہوتا ہے اس وقت تک وہ اپنے ” محبوب ” کی طرف سے مالی اور جسمانی بلیک میلنگ کے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہوتے ہیں !

بلیک میلرز صرف مرد ہی نہیں عورتیں بھی ہوتی ہیں جو اپنے شکار کی گفتگو نہ صرف ٹیپ کرتے رہتے ہیں بلکہ تمام سیکس چیٹ کے سکرین شاٹس اور تصاویر بھی محفوظ کر لیتے ہیں۔ تاکہ بوقت ضرورت ان افراد کے خلاف استعمال کیا جاسکے ۔ یہ ایسا مواد ہوتا ہے کہ جو کسی کی بھی شادی شدہ زندگی تباہ کر سکتا ہے!ریسرچ سے اندازہ ہوا کہ۔۔۔1- 55٪ سے زائد افراد یہ میسیجز اپنے دوستوں اور سہیلیوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں!2- اکاؤنٹ ہیک ہو جانے کی صورت میں ہیکرز یہ مواد آسانی سے حاصل کر کے بلیک میلنگ شروع کر دیتے ہیں!3- ان میسیجز کی بنیاد پہ متاثرہ فرد کو پورن پہ مجبور کیا جاتا ہے !4- ایسے افراد کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ پوری ٹشن کے ساتھ مطلوبہ فرد سے بات کر کے اسے اپنی میٹھی باتوں میں پھنسا کر یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان جیسا ” ہاٹ ” محبوب مل ہی نہیں سکتا لہذا تنہائی کا شکار افراد ہنسی خوشی ان کا شکار بن جاتے ہیں!5- بعض اوقات بیوی یا شوہر ” جسٹ فار فن ” اپنے بیسٹ فرینڈ کے ساتھ یہ باتیں اور تصویریں شیئر کر بیٹھتے ہیں۔ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہر فرد کا ” کوئی اور ” بیسٹ فرینڈ بھی ہوتا ہے !برائے مہربانی سوشل میڈیا استعمال کرنے کے اہم اصول اپنی گھٹی میں ڈال لیں۔ 1- اگر آپ کو سیکس چیٹ پسند ہے تو ایسے میسیجز صرف اپنی بیوی یا شوہر کو کریں!2- بالکل شروع میں یہ طے کر لیں کہ اس معاملے میں آپ کس حد تک جا سکتے ہیں !3- کبھی بھی جلد بازی مت کریں۔ پہلے اپنے محبوب کو اچھی طرح سمجھیں۔

پوری طرح یقین کر لیں کہ آپ اپنے پارٹنر پہ اعتبار کر سکتے ہیں اور پھر سیکس چیٹ کا آغاز کریں۔ 4- جو میسج یا تصویر آپ کے خلاف استعمال ہو سکتی ہے اس کو اپنے شوہر یا بیوی کے ساتھ بھی شیئر مت کریں۔ کیونکہ ہیکرز کا اس کو کھوج نکالنا کچھ مشکل نہیں ہوتا! 5- اگر آپ کو ذرا سا بھی شک ہو جائے کہ آپ کا پارٹنر اپنے دوستوں یا سہیلیوں کے ساتھ آپ کے میسیجز شیئر کر رہا ہے تو فورا سنبھل جائیں!6- شادی شدہ افراد یاد رکھیں کہ اپنے شوہر یا بیوی کے علاؤہ کسی سے بھی سیکس چیٹ کرنا اصل میں اپنے رشتے سے بے وفائی اور دغا بازی کے زمرے میں آتا ہے !سوشل میڈیا جتنا خوبصورت ہے اتنا ہی بدصورت بھی ہے! خود کو بچائیں۔ اپنے بڑے ہوتے ہوئے بچوں کو بھی خبردار کریں کہ بظاہر ” فن چیٹ ” اصل میں کتنی شدید ذہنی پریشانی، ڈپریشن اور انگزائٹی کا باعث بن سکتی ہے !