ذہنی سکون مگر کیسے ؟

ذہنی سکون مگر کیسے ؟ آپ کے حواس خمسہ آپ کے ذہنی سکون میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔۔۔ پوچھیئے کیسے ؟ تو دیکھئے

ایسے:سائٹ ؛جب پریشان ہوں یا دل اداس ہو یا ڈپریشن میں ہوں تو ان چیزوں کو دیکھیں جن کو دیکھ کر آپ کی آنکھوں کو سکون ملے جیسے میں نے اپنی سٹڈی میں رنگ برنگی گڑیا اکھٹی کر رکھی ہیں،کتابوں کے ساتھ ساتھ ان جو دیکھنےسے بھی سکون ملتا ہے ۔کسی کو ڈوبتاسورج کسی کو چڑھتا سورج دیکھنا اچھا لگتا ہے تو کسی کو سمندر کا نظارہ کرنا اور کسی کو پھولوں کو دیکھنا اچھا لگتا ہے ۔۔ تو خود سے پوچھیں کہ آپ کو کیا دیکھ کے سکون ملتا ہے ؟

سمیل ؛پھر خوشبو ۔۔ لاہور میں جب بارش ہوا کرتی تھی تو اس کے بعد اٹھنے والی مٹی کی خوشبو اچھی لگا کرتی تھی .۔۔اسی طرح کوئی خوشبو ہوگی جو آپ کو سکون دیتی ہو اسے کھوجیں ،جیسے کہ کسی پرفیوم کی ،چائے کی ، کسی کھانے کی ، کسی پھول کی یا کسی انسان کی ۔۔۔

ٹیسٹ ؛اداسی یا پریشانی میں من پسند کھانے بھی دل کو سکون بخش سکتے ہیں ۔۔۔ مجھے کوئی آلو کی ٹکی کھلا دے تو میں دنیا کے غم بھول سکتی ہوں ??۔۔۔ آلو کا پراٹھا ،آلو گوشت ، کباب ،نہری ،پیسٹری کیک گلاب جامن چاکلیٹ کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔۔ کیلوریز کی پرواہ کئے بغیر سکون کی خاطر آپ کھا سکتے ہیں ۔۔۔

ٹچ ؛لمس ۔۔میرے پاس ایک ہارٹ شیپ ننھا سا وائٹ کلر کا کشن ہے اس کو چھونے سے ایک سکون کا احساس ہوتا ہے ۔۔ ننھے ننھے پارے بچوں کو گود میں لے کر پیار کرنا دنیا کا اطمینان بخش کام ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن آپ کے لیے ہو بھی سکتا ہے ۔۔ یہاں بازار میں سٹریس ریلیور ملتے ہیں ربڑ کے گیند نما ، جیسے کبھی واٹر بال ہوا کرتے تھے کتنا کھیلا کرتے تھے۔۔۔

ہیر؛آوازیں ۔۔۔ اپنی من پسند آواز سوچیں ۔۔ کسی سنگر کی ہوسکتی ہے ،کسی دوست کی ، دریا یا سمندر کے پانی کی آواز ، ہوا کی آواز جب ہر طرف خاموشی ہو ۔۔ میرا سب سے بڑا سٹریس ریلیور میرے بچوں کی ہنسنے اور بولنے کی آوازیں ہو تی ہیں ۔۔

دنیا کے سب غم بھول جاتے ہیں ان کی آوازیں سن کر میں ایک اور جہاں میں ہی پہنچ جاتی ہوں ۔۔ جیسے کہ سٹریس پریشانی اداسی سے بچنے کے لئے من پسند آواز ، منظر ، ذائقہ ، خوشبو یا لمس درکار ہے بالکل اسی طرح ناپسندیدہ نظارے،ذائقے ،خوشبو ،لمس اور آوازوں سے دور رہنا بھی ضروری ہے ۔۔۔۔

یہ ہیں آپ کے اپنے حواس خمسہ ۔۔۔ ان کے ٹھیک استعمال سے آپ کسی تھراپسٹ کے پاس جائے بغیر اپنے آپ کو خود ہی فکس کرسکتے ہیں ۔۔۔ اور اس طرح ان پانچ حسوں کے ٹھیک ٹھیک استعمال سے آپ اپنی چھٹی حس کو بھی قابو کر سکتے ہیں