سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ پاکستان میں شعبہ سیاحت اور سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ این سی او سی کے مطابق 24مئی سے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کی جارہی ہیں ۔
دی سپر لیڈ کے مطابق این سی او سی کے بڑے فیصلوں کی رو سے تعلیمی ادارے ، ہوٹل اور شعبہ سیاحت کھولے جارہے ہیں ۔ سکول کھولنے کےلئے کورونا کیسز کی شرح پانچ فیصد ہونا ضروری ہے ۔ اس سے زائد شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے ۔ حکومت کے مطابق تمام ریسٹورنٹس کو رات بارہ بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ ٹیک اوے چوبیس گھنٹے ہوگا۔یکم جون سے آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کی اجازت ہوگی ۔ سینما ، پارکس، انڈور جم اور انڈور تقریبات پر پابندی رہے گی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں مزید 104افراد انتقال کر گئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 41ہزار771ٹیسٹ کیے گئے۔ 3 ہزار 256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔