بختاوربھٹوکی شادی کس سےہورہی ہے؟

وقت اشاعت:14نومبر

بختاوربھٹوکی شادی کس سےہورہی ہے؟ ہفتے کو  آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی کی شادی کی خبر خوب گرم رہی ۔بھٹو خاندان کو مبارکبادیں بھی دی گئیں۔

  بختاور بھٹو کی منگنی طے ہو گئی ہے۔  ستائیس نومبر کو کراچی میں امریکا میں مقیم تاجر کے بیٹے محمود چوہدری کیساتھ منگنی  کی باقاعدہ رسم ہوگی ۔

 مہمانوں کیلئے کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔تقریب کے دعوت نامے تقسیم کر دیئے گئے۔ منگنی کے کارڈ پر آصف زرداری اور  بینظیر بھٹو کی جوانی کی تصویر لگائی گئی ہے۔ منگنی ستائیس نومبر کو کراچی میں امریکا میں مقیم تاجر کے بیٹے محمود چودھری کیساتھ طے پائی ہے۔

واضح رہے کہ محمود چودھری بھی تاجر ہیں اور امریکہ میں کئی کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ بنیادی طورپر امریکہ میں ہی سکونت اختیار کئے ہوئےہیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں میں دیرینہ تعلقات ہیں ۔  دوسری جانب تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے  کورونا ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔