عمران یوسفزئی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام پشاور، ملالہ پر خود کش حملے کی دھمکی دینے والا پشاور کا شہری گرفتار ہو گیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر نوبل انعام یافتہ ملالہ کو دھمکی دی تھی ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو سوشل میڈیا پر قتل کی د ھمکی دینے والا شہری قانون کی گرفت میں آگیا۔ لکی مروت سے تعلق رکھنے والے مفتی سردار علی حقانی نامی مقامی مذہبی رہنما کو ایف آئی اے کی مدد سے ٹریس کیا۔
پولیس کے مطابق مفتی حقانی نے فیس بک پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔ اس نے ملالہ پر خود کش حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ۔۔ شادی سے متعلق ملالہ کا بیان ناقابل قبول ہے ۔ اگر ملالہ یوسفزئی پاکستان آئیں تو ان پر خود کش حملہ کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیے
یادرہے کہ ملالہ یوسفزئی سوات سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ان کے اپنے آبائی علاقے میں ان کی سخت مخالفت ہے ۔ مقامی لوگ بھی ان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ملالہ پر خود کش حملے کی دھمکی دینے والا پشاور کا شہری گرفتارتو ہو گیا مگر پولیس نے کے پی سے ہی چلنے والے ایسے لاتعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جہاں ملالہ یوسفزئی اکثر دھمکیوں کی زد میں رہتی ہیں۔