سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ پاکستان میں چاند سٹرابیری جیسا دکھائی دیا ، کروڑوں افراد نے نظارہ دیکھا ، لیکن چاند کا رنگ سٹرابیری جیسا کیوں تھا ؟
سپر لیڈ نیوز کےمطابق پاکستان میں سال کا آخری فل مون دیکھا گیا۔ جون کے ماہ میں چاند کی بلوغت کو سٹرابیری مون کا نام دیا گیا ۔
ماہر فلکیات کے مطابق فل اسٹرابیری مون کراچی میں رات گیارہ بج کر 39 منٹ پر دیکھا گیا۔ لاہور میں اس کا دورانیہ دو گھنٹے رہا۔ زمین سے فاصلہ کم ہونے پر عام دن کے مقابلے میں چاند واضح بڑا دکھائی دیا۔ کراچی میں فل سٹرابیری مون کے دوران سمندر میں مدوجذر کا دورانیہ بھی بڑھ گیا جس سے چار فٹ تک بلند لہریں پیدا ہوئیں ۔
ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنسز ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ سپر اسٹرابیری مون 2021 کے لیے چار سپر مونز میں آخری تھا اس لئے اسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ ناسا کے مطابق اس سے قبل رواں سال تین سپرمونز 28مارچ ،27 اپریل،اور26مئی کو دیکھے جا چکے ہیں ۔
پاکستان میں چاند سٹرابیری جیسا دکھائی دیا ، کروڑوں افراد نے نظارہ دیکھا تاہم دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی محکمہ موسمیات نے کوئی آگاہی جاری نہیں کی ۔