SUPER LEADS

ہم افغانستان میں امن کے لئے ضمانتی نہیں ، ناکامی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں، شاہ محمود

وقت اشاعت :10اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ہم افغانستان میں امن کے لئے ضمانتی نہیں ، ناکامی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں، شاہ محمود  نے پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کردیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا  پاکستان  سلامتی کونسل میں افغان نمائندے کے بیان کو یکسر مسترد کر تا ہے ۔ یہ اہم پلیٹ فارم ہے جسے زہر اگلنے کےلئے استعمال کیا ۔ اس طرح کے الزامات نہیں مانتے ۔  ہم افغانوں میں  کوئی تفریق نہیں  کر رہے ۔ پہلے بھی کہا ہے ہمارا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں  ۔ وہاں کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کا مستقبل کیا ہے ۔پاکستان خطے میں امن کے لئے کام کر رہا ہے ۔  ہمسائیہ ملک میں امن  کی خواہش کے لئے پاکستان نے بہت کام کیا۔  ہم نے نیک نیتی سے افغان قیادت کو اسلام آباد کانفرنس میں دعوت دی تھی ۔اشرف   غنی حکومت الزامات سے کام لے رہی ہے  جبکہ ہم ایسا نہیں کرتے ۔بھارت خطے کے حالات خراب کر رہا ہے ۔بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے ۔ لاہور میں دہشت گردی کے تانے بانے بھی بھارت سے ملے ۔

Related Articles

Back to top button