دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ داعش کی پھر کابل ایئرپورٹ پر دھماکے کی کوشش، امریکی فورسز نے بمبار کی گاڑی راستے میں ہی اڑا دی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق داعش نے پھر کابل ایئرپورٹ پر بمبار بھجوا دیا۔ امریکی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے بمبار روانہ ہوا تو امریکی فورسز نے مخبری پر بمبار کی گاڑی کو راستے میں ہی ٹارگٹ کرلیا ۔ طالبان نے امریکی موقف کی تصدیق کردی۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا امریکی کارروائی میں ائیرپورٹ پر حملے کا منصوبہ رکھنےوالا خودکش بمبارماراگیاہے۔عینی شاہدین کا کہناہےکہ کابل ائیرپورٹ کے شمال مغربی علاقے میں حملہ راکٹ سے کیاگیا۔جس کے نتیجے میں 4بچوں سمیت 6 عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ افغان پولیس چیف نے کہا راکٹ حملہ ایک بچے کی بھی جان لے گیا ہے ۔ حملے کے نتیجے میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا افغانستان میں ایک اور بڑی دہشتگردکارروائی کا خطرہ برقرار ہے ۔ افغانستان میں ہمارے حالیہ مشن کا سب سے خطرناک مرحلہ آگیا ہے ۔ تمام امریکیوں کو نکالنا ترجیح ہے اس کے لئے حکمت عملی تیار ہے ۔