SUPER LEADSSUPER WORLD

سمندری طوفان سیلی الاباماکےساحل سے ٹکراگیا

سمندری طوفان سیلی الاباماکےساحل سے ٹکراگیا ۔ طوفانی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے۔ سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں ۔ ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔

سمندری طوفان سیلی نے امریکی ریاست الاباما کا نقشہ بدل دیا۔سمندری طوفان کے سبب چلنے والی تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے۔متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے سے سڑکوں پر ملبے کے بھی ڈھیر لگ گئے ۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواؤں کی رفتار 165کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ممبئی میں اتنا پانی کہاں سے آیا ؟

سمندری طوفان کے سبب متعدد علاقوں میں تیز بارشوں کا بھی  سلسلہ بھی طول پکڑ رہا ہے ۔ موسلا دھار بارش سے  ریاست کی سڑکوں میں پانی بہنے لگا۔ سیلابی تباہی سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق چارلاکھ سے زائد مکانات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں ۔ جبکہ اس سے بھی زیادہ بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ سمندری طوفان سیلی الاباماکےساحل سے ٹکراگیا جس کے بعد کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی اداروں نے گھروں میں راشن پہنچانے کا انتظام بھی کر لیا ہے ۔تباہی کے زیادہ شکار علاقوں میں دودھ، بچوں کی خوراک اور پانی مہیا کیا جائےگا۔

Related Articles

Back to top button