SUPER WORLD

فیس بک،انسٹا،واٹس ایپ کویکجاکرنےکی تیاریاں تیز

سپرلیڈ نیوز، واشنگٹن ۔ فیس بک،انسٹا،واٹس ایپ کویکجاکرنےکی تیاریاں تیز کردی گئیں۔ پہلے مرحلے میں انسٹا گرام اور فیس بک چیٹنگ کو باہمی منسلک کر دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو اگلے سال تک یکجا کر دیا جائےگا۔ تینوں ایپس پر پیغام رسانی آسان ہو جائے گی ۔ پہلے مرحلے کی رو سے  اب انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کسی ایک ایپلی کیشن سے دونوں ایپس پر پیغام بھیج سکیں گے ۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ۔۔ انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر بدستور خودمختار رہیں گے اور ان کے ان باکسز بھی الگ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: مجھے طلاق دے دو بیگو لائیو ایپ نہیں چھوڑ سکتی

فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس یعنی فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے پر کام کیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ۔۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نئے رجحانات متعارف کرانا ہونگے ۔ باہمی رابطوں کے پلیٹ فارمز کو منسلک کرنا فیس بک کےوژن کا حصہ ہے۔مارک نے مزید کہا کہ صارفین کے ڈیٹا کو پرائیوٹ رکھنا انتہائی اہم ہے ۔فیس بک انتظامیہ اپنی تمام ایپلی کیشنز میں صارفین کی راز داری پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ 

Related Articles

Back to top button