SUPER WORLD

بغداد کے ہسپتال کی آگ نے 82جانیں نگل لیں

سپر لیڈنیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔  بغداد کے ہسپتال کی آگ نے 82جانیں نگل لیں ۔ عراقی دارالحکومت  کے  اسپتال میں خوفناک  آگ  سے  ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز  کے مطابق اسپتال میں  آکسیجن ٹینک اچانک پھٹ گیا جس سے بڑی تباہی ہوئی ۔ آگ نے ہر شےجلا ڈالی ۔  دیکھتے ہی دیکھتے پورا ہسپتال راکھ کا ڈھیر بن گیا۔عینی شاہدین کاکہناہےکہ لوگوں نے اپنی جان بچانے کیلئے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں۔بھگدڑ مچنے سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ۔  زخمیوں  اورآتشزدگی میں بچنے والے مریضوں کو قریبی  اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔عراقی وزیراعظم  نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے ملکی وزارتِ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا۔اسپتال کے سربراہ اور ڈائریکٹر آف انجینئرنگ  کوبھی برطرف کردیاگیا۔ملک میں تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button