SUPER WORLD

کورونا بحران کے دوران کروڑوں بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ

وقت اشاعت :11جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ کورونا  بحران کے دوران  کروڑوں بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ  نے خطرات سے آگاہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ اتنا اضافہ ہوا ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں دو دہائیوں میں پہلی  مرتبہ چائلڈ لیبر میں اضافہ ہوا ہے ۔ کورونا بحران کی وجہ سے مزید کروڑوں بچے اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کی بچوں کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم یونیسیف کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے آغاز میں چائلڈ لیبر کی تعداد 16 کروڑ ہو چکی ہے جس میں گزشتہ چار سال میں آٹھ کروڑ 40 لاکھ بچوں کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تعداد میں اضافے کا آغاز وبا سے پہلے ہو چکا تھا اور اس میں کمی کے رحجان میں ڈرامائی انداز میں تبدیلی آئی ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر تیزی سے بڑھتے غریب خاندانوں کی فوری امداد کے لیے کچھ نہ کیا گیا تو اگلے دو سال میں تقریباً مزید پانچ کروڑ بچے چائلڈ لیبر کے لیے مجبور ہو جائیں گے

Related Articles

Back to top button