SUPER LEADSSUPER WORLD

آسٹرازینیکا محفوظ ہے ، تیسری خوراک کے نتائج حیران کن ہیں

وقت اشاعت:29جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ آسٹرازینیکا محفوظ ہے ، تیسری خوراک کے نتائج حیران کن ہیں، نئی تحقیق سے برطانوی ویکسین کی افادیت ثابت ہو گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق آسٹرازینیکا  ویکسین کے موثر ہونے کے حوالے سے افواہیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں ۔ حالیہ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ آکسفورڈ کی تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی موثر ہے ۔ بالخصوص اس کی تیسری خوراک بھی لگائی جا سکتی ہے جس سے وائرس کے خلاف مدافعتی نظام انتہائی فعال ہوسکتا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق دوسری خوراک  کو 45ہفتوں کے لئے موخر بھی کیا جا سکتا ہے ۔ یعنی اگر دوسری خوراک نہ بھی لگوائی جائے تو افادیت برقرار رہے گی ۔ دوسری جانب   اسرائیل میں فائزر ویکسین لگوانے والے  افراد بھی  کورونا کی بھارتی قسم میں  مبتلا ہونے لگے جس   پرفائزر ویکسین پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔ ماہرین کےمطابق بھارتی قسم انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے ۔

بھارتی  کورونا  ڈیلٹا نے دنیا  کو پریشان کردیا ہے ۔ جنوبی افریقہ میں  کورونا کی بھارتی قسم کا  پھیلاؤ روکنے کےلیے دو ہفتے کا لاک ڈاؤن  لگا دیا گیا جبکہ بنگلہ دیشں میں یکم جولائی سے سات روز کےلیے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بھی بھارتی کورونا کے کیسز سامنے آئے تھے ۔

Related Articles

Back to top button