SUPER LEADSSUPER WORLD

صدرکی فوج سےسازباز،وزیراعظم برطرف،سپیکرکا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند

وقت اشاعت :27جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، غفسہ ، تیونس ۔ صدر کی فوج سے ساز باز، منتخب وزیر اعظم برطرف، سپیکر کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند  کر دیا گیا۔ تیونس میں بغاوت کےبعد مظاہرے پھوٹ پڑے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  تیونس کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو تیس دن کے لیے معطل کر دیا ۔ ملک کے بڑے شہروں میں صدر کے اقدام کی حمایت اور مخالفت میں شہری بڑی تعداد میں  سڑکوں پر نکل آئے۔  فوج نے سپیکر کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا۔
 تیونس کے صدر قیس  سعید نے کہا ہے کہ یہ اقدام ملکی مفاد میں کیا گیا ہے ۔  وزیراعظم ہشام مشیشی کی برطرفی  کے بعد شہری دارالحکومت اور دیگر شہروں کی سڑکوں  احتجاج کر رہے ہیں ۔اس موقع پر بعض  کئی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ صدر قیس سعید نے  ٹی وی پر خطاب میں مزید  کہا کہ میں کسی بھی ایسے شخص کو خبردار کر رہا ہوں جو ہتھیار اٹھانے کا سوچ رہا ہے جس نے ایک گولی بھی چلائی مسلح افواج اس کا جواب گولیوں سے ہی دیں گی ۔

Related Articles

Back to top button