SUPER LEADS

اتحادیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ پر حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا، قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا

وقت اشاعت :11نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اتحادیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ پر حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا، قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کر نا پڑ گیا، حکومت کے لئے خطرہ بڑھ گیا۔  

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق حکومت کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے ۔ وزیراعظم کے اتحادیوں کو دیئے گئے ظہرانے  میں کئی ارکان غائب ہو گئے ۔عمران خان خالی کرسیاں دیکھ کر مختصر خطاب کر کے واپس چلے گئے ۔ کسی سے ملاقات تک نہ کی ۔ اس دوران اتحادیوں نے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کردیا۔ ایم کیو ایم اور ق لیگ نے واضح طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تحفظات ظاہر کردیئے اور کہہ دیا کہ وہ کسی صورت اس بل کی حمایت نہیں کرسکتے ۔ ارکان نے کہا کہ انہیں اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔ شبلی فراز نے ان کے سوالات کے جواب نہیں دیئے ۔ اس لئے بل کی حمایت نہیں ہوگی ۔

ذرائع کےمطابق حکومتی وزرا نے بھی اس موقع پر عدم دلچسپی دکھائی ہے ۔ ظہرانے کے موقع پر ایک وقت میں ایسا لگا کہ عمران خان خاصے بیزار ہیں اور بڑھتی مشکلات   پر اتحادیوں کو زیادہ منانا بھی نہیں چاہتے ۔تحفظات کے بعد حکومت نے جمعرات کو ہونے والاپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ  ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Related Articles

Back to top button