دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، دبئی ۔ دبئی میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا کامیاب انعقاد، سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت، ایونٹ کو خوشگوار قرار دے دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پیش کردہ 40 منصوبوں پر پُرکشش مواقع فراہم کئے گئے ۔ پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دبئی میں ایکسپو نمائش بھی جاری ہے ۔
زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ایونٹ میں متحدہ عرب امارات میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات کے سربراہ عاطف رانا،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز فیضان خان، فیصل قریشی، فروغ خان ، توقیر الحسن، سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور مینجر انڈسٹریل مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ بھی شریک ہوئی۔ ایونٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے 40خصوصی تعمیراتی منصوبوں سمیت زمین ڈاٹ کام کے مجموعی طور پر 125 سے زائد منصوبوں کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات ریجن کے سربراہ عاطف رانا نے کہا دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کروانے کا مقصد پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سب سے بہترین، کامیاب اور قابل اعتماد منصوبوں کے حوالے سے ہر ممکن رہنمائی اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے دبئی جیسے عالمی تجارتی مرکز میں پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔
زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ اپنی شاندار سہولیات اور عالمی معیار کے منصوبوں کی بدولت ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیضان خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ ملک کے سب سے قابل اعتماد تعمیراتی منصوبوں کو متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں تک پہنچانے کی کوشش کرکے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ شعبے کےلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔