SUPER LEADSSUPER WORLD

برطانیہ نے روسی شہریوں کی سمندری لانچز قبضے میں لینا شروع کر دیں ، ولاز پر قبضہ کرلیا

وقت اشاعت :6مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لندن ۔ برطانیہ نے روسی شہریوں کی سمندری لانچز قبضے میں لینا شروع کر دیں ، ولاز پر قبضہ کرلیا ، روسی شہریوں کا احتجاج بھی کسی کام نہ آیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق یورپی ممالک  کی جانب سے روس پر پابندیوں کے بعد برطانیہ میں مقیم روسی شہری بھی ریڈار میں آگئے ہیں ۔ اتوار کے روز  روسی تاجروں کی پرتعیش سمندری لانچز قبضے میں لے لی گئیں ۔ روسی شہریوں نے برطانیہ میں بیسیوں لانچز لے رکھی ہیں جنہیں گرمیوں کی چھٹیوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کئی تاجر بھی لانچز کا کاروبار کرتے ہیں ۔ اسی طرح  پابندیوں کے بعد روسی شہریوں  کے قیمتی ولاز بھی ضبط کئے جارہے ہیں اور انہیں قانونی نوٹس بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

روسی میڈیا کے مطابق ان اثاثوں کی مالیت 154ملین ڈالر سے زائد ہے ۔ ادھر روسی صدر نے جوابی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی  پابندیاں اعلان جنگ کے مترادف ہیں ۔  امریکا اور اتحادیوں کا رویہ بدمعاشوں جیسا ہے۔ روس کی سب سے بڑی ایئرلائنز ایروفلوٹ نے بیلاروس کے سوا ہر ملک کے لیے پروازیں بند کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرقی یوکرین میں روسی زبان بولنے والوں اور ملکی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنا ہے ۔

Related Articles

Back to top button