دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ڈان تھری سے شاہ رخ خان کی چھٹی ، رنویر سنگھ کیارا ایڈوانی کے ساتھ ڈان بنیں گے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ڈان تھری میں شاہ رخ خان کے بجائے رنویر سنگھ ڈان بنیں گے جبکہ ان کی ہیروئن کے لئے کیارہ ایڈوانی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے ۔ فلمساز فرحان اختر نے انسٹا گرام پوسٹ میں فلم کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ رنویر سنگھ شاہ رخ خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ ان کی ہیروئن کیارہ ایڈوانی ہونگی جنہیں فلم کا پلاٹ مکمل دکھایا گیا ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ڈان میں کام کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہوگی ۔
کیارہ ایڈوانی نے فلم کا پلاٹ بے حد پسند کیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارہ ایڈوانی کا کردار پریانکا چوپڑا کی طرح تحقیقاتی نہیں ہوگا بلکہ وہ ایک منفرد گلیمر رول میں جلوہ گر ہونگی جسے شائقین یقینی طور پر پسند کریں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈان سیریز کی فلموں میں شاہ رخ خان نے انٹری ڈالی اور خوب پذیرائی سمیٹی۔ فرحان اختر کی سیریز نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ شاہ رخ خان کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا تھا تاہم اب ڈان تھری کے لئے شاہ رخان کے بجائے رنویر سنگھ کو چنا گیا ہے جو کہ ڈان بنیں گے اور شائقین کا دل جیتنے کی کوشش کریں گے ۔