دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، راولپنڈی ۔ اسلام آبادیونائیٹڈنےملتان سلطانزکوپچھاڑکرپلےآف میں جگہ بنالی ، ٹارگٹ آخری گیند پر پورا ہوا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان کے سلطانوں کو دھول چٹا دی ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کا ستائیسواں میچ انتہائی دلچسپ ہوا اور آخری گیند تک چلا ۔ آخر کار اسلام آباد نے ملتان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران ملتان سلطانز نے 229رنز کا ہد ف دیا۔آخری لمحات میں عماد وسیم نے تیرہ گیندوں پر تیس رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری دو گیندوں پر سات رنز درکار تھے ۔ انہوں نے ایک چھکا اور چوکا لگا کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنا دی ۔
یہ بھی پڑھیے
بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی دو وکٹیں 4 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی گریں ۔ الیکس ہیلز صفر اور آغا سلمان دو رنز بنا سکے ۔کولن منرو 84 اور شاداب خان 54 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھال گئے ۔ حیدر علی نے 19، فہیم اشرف نے 23رنز بنائے۔ اس سے پہلے ملتان سلطانز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 228رنز بنائے ۔ رضوان نے بیس یاسر خان نے 33رنز بنائے ۔ جونسن چارلس نے 16 گیندوں پر 42 رنز بنائے ۔ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیسری سنچری اسکور کی، انہوں نے 50 گیندوں پر 100 رنز بنائے. شاندار جیت پر اسلام آبادیونائیٹڈنےملتان سلطانزکوپچھاڑکرپلےآف میں جگہ بنالی