دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ مشہورکہانی عمروعیارپرمبنی فلم تہلکہ مچانےکوتیار،ریلیز کی تاریخ آگئی ، فلم بین بے چینی سے انتظار کرنے لگے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق نوے کی دہائی کی مشہور کہانی عمرو عیار بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے ۔ عمرو عیار کی سیریز نوے کی دہائی میں بچوں، بڑوں کی پسندیدہ تھی ۔ اس اشاعت شدہ کہانی کی سیریز میں ایک جادوگر کو ہیرو کے طور پردکھایا گیا تھا جو اپنی زنبیل میں کئی طلسماتی طاقتیں یکجا رکھتا تھا۔
عمرو عیار ضرورت پڑنے پر غربا کی مدد کرتا اور کئی مرتبہ دیگر جادوگروں ، جنات اور جرائم پیشہ گروہوں کو اپنی طلسماتی طاقت سے زیر کرتے ہوئے سبق سکھاتا تھا۔ آخر کار طویل عرصے سے خبروں میں رہنے کے بعد اس کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ اسے ممکنہ طور پر عید الاضحیٰ پر جاری کیا جائے گا۔
مختصر دورانیہ کے ٹریلر میں عثمان مختار کو مرکزی کردار عمرو عیار کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔ عدنان صدیقی عمرو عیار کے والد کا کردار نبھائیں گے ۔ فلم میں صنم سعید عمرو عیار کی دوست کے کردار میں نظر آئیں گی ۔