ندیم چشتی ، دی سپر لیڈ ،اسلام آباد۔ ریلوےخسارہ50ارب مگرشیخ رشیدکو نوازشریف کی واپسی کی فکر لگی ہوئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ریلوے کے وفاقی وزیر کسی بھی پریس کانفرنس میں اپنے محکمے کا ذکر گول کر جاتے ہیں ۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں ریلوے حسابات کی تفصیلات جمع کرا دی گئی ہیں ۔ اس رپورٹ کے ہر پیرا میں مایوسی کی تصویر دکھائی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ریلوے کا خسارہ پچاس ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔ ممکنہ طور پر یہ خسارہ محکمے کو دیوالیہ کرنے کے انتہائی قریب ہے ۔ غیر آڈٹ شدہ حسابات کی رو سے گزشتہ برس یہ خسارہ 32کروڑ روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق ریلوے کے محصولات 47ارب سے زائد رہے ۔ پچاس ارب روےکی سبسڈی کے باوجود مجموعی اخراجات 97ارب روپے رہے ۔ اس طرح یہ اب سے اہم محکمہ رواں مالی سال تباہی کی داستان سنا رہا ہے ۔
بزدل نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ، شیخ رشید
ریلوے کے وزیر نے جمعرات کے روز بھی ایک طویل پریس کانفرنس کی ۔ جس میں صرف سیاسی امور پر بات چیت کی گئی ۔ شیخ رشید نے کہا بزدل نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ۔ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی کے بعد پاکستان میں این آر او ہمیشہ کیلئے دفن کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے:اپوزیشن کا ایجںڈا ملک کے خلاف ہے ، عمران خان
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف جیسے حساس معاملے پر قانون سازی کی مخالفت کی۔اپوزیشن کے 33ارکان غیر حاضر رہے ۔ بلاول اور شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ،دونوں خوش باش ہیں۔ پریس کانفرنس کے آخر تک وفاقی وزیر نے اپنے محکمے کے خسارے پر بات کرنے کے بجائے سرسری اندازمیں چند ایک منصوبوں کا ذکر کیا ۔ جیسے ریلو ے کا شعبہ ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ۔ ۔ اور شیخ رشید وزیر ریلوے نہیں بلکہ وفاقی وزیر اطلاعات ہوں ۔۔!