SPORTS

ڈین نہاری کےتڑکےسےبہت خوش تھے

عائشہ جلال ، دی سپر لیڈ لاہور۔ ڈین نہاری کےتڑکےسےبہت خوش تھے ۔ پاکستانیوں کے پسندیدہ ڈین جونز دورہ لاہور کے دوران دیسی ناشتے کو خوب مزے لے کر کھاتےرہے ساتھ میں تعریف بھی کرتے رہے ۔

ڈین جونز کی میت  آسٹریلیا پہنچ گئی ۔ممبئی میں دل کے دورے کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے مگر اپنی زندہ دلی اور محبت بانٹنے والے انداز کی وجہ سے کرکٹ حلقوں میں امر ہو گئے ۔ پی ایس ایل میچز کے دوران لاہور میں ڈین جونز کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو بھی ایک دن دیسی ناشتہ مہیا کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے  مرغ چنے ، نہاری ،سری پائے کا ناشتہ کیا ۔ اس موقع پر ڈین جونز ہی تھے جو اس کھانے کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیئے:حد سے زیادہ خود پر اعتماد یا کرکٹ کامسیحا؟

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک آفیشل ندیم روفی نے ٹویٹ کیا کہ ڈین نہاری کےتڑکےسےبہت خوش تھے ۔ انہوں نے نہاری کو ایک انوکھی ڈش قرار دیا اور خوب مزے سے کھایا۔ دیگر کھلاڑی اس موقع تیز مصالحوں کی شکایت کرتے بھی دکھائی دیئے تاہم اس کے بعد انہیں ٹھنڈی لسی پیش کی گئی ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ انعام الحق بھی کھانوں کی تعریف کرتے رہے ۔

غیرملکی کھلاڑیوں نے اس موقع پر تصاویر بھی لیں ۔ ڈین جونز نے اس پرتکلف دعوت کاکمنٹری کے دوران بھی خصوصی ذکر کیا ۔ ایک موقع پر انہوں نے واضح کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد کمنٹری سے زیادہ زبردست کھانے اڑانا ہے ۔ ڈین کی وفات پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے ان کی یادوں کو شیئر کیا ہے۔

مداحوں کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین

ایک صارف نے لکھا کہ ڈین جونز نے پی ایس ایل کو پاکستان میں لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ڈین جونز کی وفات پر ایک صارف نے لکھا کہ ڈین پاکستان اور بھارت میں مقبول تھے ۔ انہیں یہاں بہت پسند کیا جاتا تھا۔

https://twitter.com/Amermalik12/status/1309237103096672256

ششانک کشور کے مطابق ڈین کو انہوں نے بیٹنگ کرتےتو کبھی نہیں دیکھا مگر وہ اپنے دلچسپ انداز سے ہمیشہ جانے جاتے تھے۔ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ 2004کی پاک بھارت سیریز تھی جس میں وہ نمایاں تھے۔

ڈین جونز کی وفات پر کرکٹ کے سبھی لیجنڈز اور کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئےان کی کرکٹ کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button