SUPER LEADS

پیپلزپارٹی ملتان کے2جیالےسب پربھاری کیسےپڑے؟

وقت اشاعت :28نومبر

فخر سید ، سپر لیڈ ملتان ۔ پیپلزپارٹی ملتان کے2جیالےسب پربھاری کیسےپڑے؟ سٹیڈیم کے تالے توڑنے پر پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمہ درج ہو گیا مگر ایک جیالا تو باز نہ آیا اور رات گئے مزاحمت کرتا رہا۔

ملتان میں جلسے سے پہلے ہی جیالے فرنٹ فٹ  پر رہے  ۔ انتظامیہ نے بھی جلسہ روکنے کے لئےلاکھ جتن کرڈالے ۔ ایسےمیں عبدالقادر گیلانی اور موسیٰ گیلانی نے پارٹی سے وابستگی کا حق ادا کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی کے دونوں بیٹے دن بھر انتظامیہ کے خلاف متحرک رہے اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے جدوجہد کرتے رہے ۔ ہفتے کی رات انتظامیہ نے آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے سٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر کنٹینر رکھ دیئے ۔

عبد القادر گیلانی نے بھی موقع پر جواب دیا اور کرین لے کر جلسہ گاہ پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں کنٹینر اٹھوا دیئے ۔ اس سے پہلے دن بھر دما دم مست قلندر ہوتا رہا ۔ عبد القادر گیلانی کی قیادت میں ریلی جلسہ گاہ روانہ  ہوئی اس موقع پر پولیس نے راستہ روکا تو جھڑپ بھی ہوئی ۔

میرے جیالوں کو کچھ ہوا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، بلاول

بعد ازاں عبد القادرگیلانی کی قیادت میں جیالے سٹیڈیم کے دروازوں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ۔ اس موقع پر  بھی یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کارکنوں کو لیڈ کرتے رہے ۔ سٹیج پر بجلی جنریٹر کی مدد سے بحال کرائی گئی ۔

ہ بھی پڑھیے:BREAKING
کوروناایس اوپیزپرعمل ،وزیراعظم مثال بنیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ

ضلعی انتظامیہ  کی مدد سے اتروائے گئے بینر بھی واپس لگا دیئے گئے ۔ دوسری جانب قاسم باغ سٹیڈیم کے گیٹ کے تالے توڑنے اور توڑ پھوڑ پر 70 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے کارروائی ہوگی ۔ مقدمہ تھانہ لوہاری گیٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔بلاول نے کہا ہے کہ اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی مت۔ اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیل کے مترادف ہوگا۔

Related Articles

Back to top button