نادیہ پاشا، سپر لیڈ، نیوجرسی ۔ ٹائم میگزین کا15سالہ امریکی سائنسدان گیتا راؤ کےلئےبڑااعزاز ۔ شہرہ آفاق امریکی جریدے نے گیتا نجلی راؤ کو پہلی ‘کڈ آف دی ایئر’ قرار دے دیا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکی سائنسدان گیتانجلی راؤ کے اعزاز کی خبر دنیا بھرمیں ٹرینڈ کر رہی ہے ۔ ٹائم میگزین نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل نکولوڈئین کے ساتھ کڈ آف دی ایئر کا اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پہلے ایوارڈ کے لیے امریکی نو عمر طالبہ کو منتخب کر لیا ۔ گیتا نجلی مذکورہ اعزاز حاصل کرنے سے قبل معروف اقتصادی جریدے فوربز کی انڈر 30 فہرست میں شامل ہوچکی ہیں ۔
وہ ٹائم میگزین کی ہی نوجوان مؤجدوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں ۔ گیتا انجلی راؤ کو پینے کے پانی میں مضر صحت وائرسز کی موجودگی کا پتا لگانے کا سادہ آلہ تیار کرنے کااعزاز حاصل ہو چکا ہے ۔ وہ آن لائن ہراساں کیے جانے اور استحصال کا نشانہ بنائے جانے والے واقعات کا پتا لگانے کی ایپ بھی تیار کر چکی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
گیتا راؤ بھارتی نژاد ہیں تاہم ان کی پیدائش اور تعلیم امریکا میں ہی چل رہی ہے ۔ انہوں نےا یوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے پیغام میں شکریہ ادا کیا اور اپنے اس ایوارڈ کو تمام نو عمر اور نوجوان سائنسدانوں کے نام کردیا۔واضح رہے کہ ٹائم میگزین کا اعزاز حاصل کرنے والے شخص کو دنیا کا خوش قسمت شخص سمجھا جاتا ہےجبکہ اس میگزین کا ایوارڈ اور اعزاز انتہائی معتبر ماناجاتا ہے ۔ ٹائم میگزین کا15سالہ امریکی سائنسدان گیتا راؤ کےلئےبڑااعزاز امریکا میں مقیم بھارتیوں کے لئے بھی باعث فخر ٹھہرا ہے ۔