SPORTS

قومی کرکٹ ٹیم میں پھرنیاتنازع،کون صحیح کون غلط؟

وقت اشاعت :18دسمبر2020

سپر لیڈ، لاہور۔ قومی کرکٹ ٹیم میں پھرنیاتنازع،کون صحیح کون غلط؟ محمد عامر  اور وقار یونس آمنے سامنے آ گئے ۔  فاسٹ باؤلر  محمد عامر نے  وقار یونس  پر الزامات کی بارش کر دی ۔

عامر نے کہا کہ انہیں سائیڈ لائن کر دیا گیا۔جان بوجھ کر یہ تاثر دیا گیا کہ میں ملک کی جانب سے نہیں کھیلنا چاہتا۔  انتظامیہ کے بیانات پر ذہنی دباؤ کا شکار  ہوں ۔دوسری جانب پی سی بی نے وقار یونس کی حمایت کرتے ہوئے عامر کا استعفیٰ فوری قبول کرلیا ۔

 چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان  نے کہا کہ  محمد عامر مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے۔کسی میچ کیلئے ان کے نام پر غور نہ کیاجائے۔ عامر ، وقار تناز ع میں دیگر کھلاڑیوں کی بھی انٹری ہو گئی ۔ شاہد آفریدی  نے کہا کہ  محمد عامر کی کرکٹ ابھی باقی ہے ۔ بڑے  اگر تنازع شروع نہ کرتے تو چھوٹے چپ رہتے ۔انتظامیہ  برابر کی قصور وار ہے  ۔  عامر کا فیصلہ تھوڑا سخت تھا۔ بڑے کرکٹر چیلنجز قبول کرتےہیں ۔ پرفارم کر کے ٹیم میں واپس آتے ہیں ۔


یہ بھی پڑھیئے:کیا پاکستان کو نیا بوم بوم مل گیا؟

شعیب اختر نے  عامر کی حمایت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ  فاسٹ باؤلر کو ضائع نہ  کریں ۔عاقب جاوید  کے مطابق عامر کا نہ کھیلنے کا فیصلہ ذاتی ہے ۔ تنقید  نہیں کی جانی چاہیے ۔ قومی کرکٹ ٹیم میں پھرنیاتنازع،کون صحیح کون غلط؟ سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے محمد عامر کے موقف کو درست قرار دے دیا۔

Related Articles

Back to top button