SUPER LEADS

شاہ محمود کی برلن آمد،استقبال کےلئے آنے والی جرمن دوشیزہ کون تھی ؟

وقت اشاعت:12اپریل2021

شاہ محمود قریشی کی برلن آمد،استقبال کرنے والی جرمن دوشیزہ کون تھی ؟وزیر خارجہ کا برلن ایئرپورٹ پر مختصر استقبال مرکز نگاہ بن گیا ۔ سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو گئے  ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اتوار کی سہ پہر  جرمنی  کے شہر برلن کے ہوائی اڈے پر پاکستان ایئرفورس کے چھوٹے طیارے پر اترے ۔  ہوائی اڈے پر جرمن وزارت خارجہ کی ایشیائی ڈیسک کی خاتون افسر چند پاکستانی اہلکاروں کے ہمراہ استقبال کرنے پہنچیں ۔

 شاہ محمود قریشی طیارے سے اترے تو پہلی نظر ہی خاتون پر پڑی جو ہاتھ میں گلدستہ تھامے ان کی منتظر تھیں ۔ پاکستانی سفیر نے خاتون کا تعارف کرایا لیکن خاتون نے گلدشتہ شاہ محمود قریشی کو پیش نہ کیا۔ وزیر خارجہ آگے بڑھے اور باقی پاکستانی سفارتی عملے سے ملاقاتیں کرتے رہے اس دوران خاتون طیارے کے اندر جھانکتی رہیں اور یوں گمان ہوا جیسے انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ کو پہچانا ہی نہیں ۔

شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچے ہیں ۔ فوٹو کریڈٹ :پی ٹی وی نیوز

صورتحال واضح ہونے پر شاہ محمود قریشی  پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کرائے پر لی گئیں  مرسٹیڈیز  ایس کلاس کے قافلے کی جانب بڑھے اور ہوٹل روانہ ہو گئے ۔ اس سے قبل ایئرپورٹ پر ہی   پی ٹی وی  کے نمائندےسے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  وہ دورےکےدوران جرمن ہم منصب، جرمن پارلیمان کےصدر اورپاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے  اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button