SUPER LEADS

جلال آباد پاکستانی قونصل خانہ طالبان کے خطرات کے پیش نظر بند

وقت اشاعت :28جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ جلال آباد پاکستانی قونصل خانہ طالبان کے خطرات کے پیش نظر بند، دفتر خارجہ نے کورونا کو وجہ قرار دے دیا  ، عملے کو واپس بلانےکے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق طالبان کے بڑھتے حملوں  کے پیش نظرپاکستانی حکومت نے  اصولی  فیصلہ کیا ہے۔ چند روز کے لئے  جلال آباد کا قونصل خانہ بند کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ۔پاکستانی دفتر خارجہ نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کورونا کو وجہ قرار دے دیا ۔ سپر لیڈ نیوز کے ذرائع کےمطابق کورونا نہیں افغان طالبان کے حملے قونصل خانہ بند کرنےکی وجہ بنےہیں ۔

ادھر سرکاری اعلامیہ کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر جلال آباد افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کو بند کردیا گیا ہے ۔ 28 جون سے یکم جولائی تک مینئول ویزہ سروس بند رہے گی ۔ افغان شہریوں کیلئے آن لائن ویزہ کی سہولت میسر  ہوگی ۔ واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد  طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے ۔

افغان سکیورٹی حکام کو خدشہ ہے کہ طالبان کابل کی جانب پیش قدمی کی تیار ی کر رہے ہیں ۔جلال آباد پاکستانی قونصل خانہ طالبان کے خطرات کے پیش نظر بندہونے کے بعد یہ بھی امکان ہے کہ بندش کی مدت بڑھا دی جائے ۔

Related Articles

Back to top button