SUPER LEADS

رہن سہن کے اخراجات کے حوالے سے پاکستان اس سال بھی دنیا کا سستا ترین ملک قرار

وقت اشاعت :2اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ رہن سہن کے اخراجات کے حوالے سے پاکستان اس سال بھی دنیا کا سستا ترین ملک قرار ، درجہ بندی میں افغانستان دوسرے نمبر پر ہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق دو ہزار اٹھارہ کے بعد پاکستان پھر رہن سہن کے لحاظ سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار پایا ہے ۔ ورلڈپاپولیشن ریویو  نے کاسٹ آف لیونگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی  ہے ۔ اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ افغانستان دوسرے  پر نمبر پر جبکہ بھارت تیسرے نمبر ہے۔ 22 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 937 آبادی کے ساتھ پاکستان میں کاسٹ آف لیونگ 18 اعشاریہ 58   پوائنٹس ہے ۔

پاکستان کے رہن سہن کے  اخراجات انڈیکس میں 18اعشاریہ 58 پوائنٹس ہیں، درجہ بندی میں افغانستان 24.51 کے ساتھ دوسرے، بھارت 25.14 کیساتھ تیسرے اورشام 25.31انڈیکس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہن سہن، قوت برداشت کےتخمینے کیلئےمعیارات میں رہائش،نقل وحمل کےکرائے کو دیکھا گیا،جبکہ قوت خرید، صارف قیمت،روز مرہ اشیا کو بھی  شامل کیاگیا۔ دوہزاراٹھارہ میں  بھی پاکستان25.08 پوائنٹس کے ساتھ  اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر تھا  

 رپورٹ کے مطابق نتائج کا مہنگےترین شہر نیو یارک میں رہن سہن اخراجات کیساتھ موازنہ کیاگیا، کیمن جزائر   اور برمودامہنگے ترین ملک  قرار پائے جبکہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے بھی مہنگے ممالک میں شامل ہیں۔  

Related Articles

Back to top button