دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، نیویارک ۔ امریکا میں کورونا کی بھارتی قسم سے صورتحال سنگین ہو گئی ، ملک میں کورونا کیسز چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکا میں ایک مرتبہ پھر کورونا تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ شرح گزشتہ چھ ماہ میں سب سے زیادہ ہے ۔ امریکی فوج کےلیے 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دے دیا ہے ۔ میسا چوسٹس میں ویکسین لگوانے کے باوجود 100 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔مرنے والوں میں سے 73 فی صد کو دیگر بیماریاں لاحق تھیں ۔
ادھر کینیڈا نے مکمل ویکسین لگوانے والوں کو اپنے ملک آنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ایسٹرازینکا کی پہلی ڈوز لگوانے والے موڈرنا اور فائزر کی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔ایسٹرازینکا ، فائزر اور موڈرنا کا مکس اینڈ میچ خطرناک نہیں ہے۔ڈبلیو ایچ او نے بھی وضاحت کر دی ہے ۔