دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کردیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا اگر ملکی آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو ہی سب کے لئے بہتر ہوگا۔ اس وقت اس حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آئینی ادارے معطل ہیں ۔
سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کیا ہے ۔ملک بدترین تنہائی کا شکار ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے ۔ پر امن افغانستان ہی پاکستان کے حق میں ہے ۔ پی ڈی ایم کو سفارتی سطح پر ناکافی کوششیں پر تشویش ہے ۔ ملک سنگین حالات سے گزر رہا ہے ۔ایسے میں ہم خاموش نہیں بیٹھ سکے ۔ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا حرام کررکھا ہے ۔
اس موقع پر شہباز شریف نےو اضح کیا کہ نواز شریف علاج کرائے بغیر واپس نہیں آئیں گے ۔ حکومت ان کی بیماری پر بھی سیاست چمکا رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ پی ٹی آئی اس معاملے کو اچھال رہی ہے ۔ انہیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے ۔ ملک کر ہر شہری ان سے تنگ ہے ۔