نور مقدم کیس میں نئے انکشافات، ملزم نے قتل سے پہلے ریپ کیا،ڈی این اے میچ کر گیا

وقت اشاعت :11اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ نور مقدم کیس میں نئے انکشافات، ملزم نے قتل سے پہلے ریپ کیا،ڈی این اے میچ کر گیا

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نور مقدم کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم نے قتل سے پہلے نور مقدم سے زیادتی کی  اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ نور مقدم نے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے رسیوں سے باندھنے کی کوشش کی ۔

پولیس ذرائع کے حوالے سے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام پہلے ہی خبر دے چکا ہے کہ ملزم نے لاش کے ٹکڑے  بھی کرنے کی کوشش کی ۔ پلان کے مطابق لاش کے ٹکڑے  کر نے کے بعد سفاک قاتل لاش نالے میں پھینکنا چاہتاتھا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اس بات کو تقویت دیتے ہیں کہ ملزم قتل کے بعد جرم مٹانے کی کوشش کرتا رہا۔ آئس کے نشے کی زیادتی کی وجہ سے اس کا اپنا دماغ بھی مفلوج ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے

ملزم ظاہرجعفر کا ڈی اين اے اورفنگرپرنٹس وقوعہ سےحاصل نمونوں سےميچ کرگئے ہیں ۔ قتل ميں استعمال ہونے والے چاقو پرملزم ظاہرجعفرکےفنگرپرنٹس موجودہيں۔ رپورٹ کے مطابق مقتولہ نورمقدم کا پوسٹ مارٹم قتل سے12گھنٹےبعد کياگيا مگر پولیس شواہد جمع کرنے میں کامیاب رہی ۔

مرکزی صفحے پر واپس جائیں