علی نقوی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ رمیز راجہ ایسے تو نہ تھے ؟کرکٹ بورڈ کا چیئرمین نامزد ہونے والے معروف کمنٹیٹر نے نئے محاذ کھول دیئے ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق رمیز راجہ نے چیئرمین نامزد ہوتے ہی نئے محاذ کھول دیئے ۔ من پسند کھلاڑی ورلڈ کپ کے لئے چن لئے ۔ بابر اعظم کی تجاویز کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر سخت لہجے میں کرکٹ پر توجہ دینے کی وارننگ بھی دی ۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے بورڈ اختلافات کے بھنور میں پھنس گیا۔وزیراعظم نے رمیز راجہ کو بورڈ میں مرضی کے مطابق اکھاڑ پچھاڑ کی اجازت دے دی ۔ جس کےبعد رمیز راجہ نے من پسند ٹیم کو ترجیح دی ۔ مصباح اور وقار کے جانے کے بعد بابر اعظم بھی ٹیم سلیکشن کے خلاف میدان میں اتر آئے ۔
بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی نامزد چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ بابر اعظم کو صہیب مقصود،اعظم خان اور خوش دل شاہ کے قومی ٹیم میں شمولیت پر اعتراضات تھے ۔ کپتان جارح مزاج شرجیل خان، فخر زمان اور عثمان قادرکی شمولیت کے خواہش مند ہیں۔
بابر اعظم نے تینوں کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے سلیکشن کمیٹی کو نام بھیجے۔ نئے نامز د چیئر مین پی سی بی رمیز راجا نے اعظم خان ، صہیب مقصود اور خوش دل شاہ کو ٹیم شامل کروادیا۔ رمیز راجہ اور بابر اعظم کی تکرار کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہوگئے ۔ زیادہ تر صارفین کے سوالات کا لب لباب یہ تھا کہ رمیز راجہ ایسے تو نہ تھے ۔۔