BREAKINGSUPER LEADS

لتا جی کا انتقال ،پاکستان اور بھارت میں مداح افسردہ ، فنکاروں کے ساتھ سیاستدانوں کے بھی تعزیتی پیغامات

وقت اشاعت :6فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ لتا جی کا انتقال ،پاکستان اور بھارت میں مداح افسردہ ، فنکاروں کے ساتھ سیاستدانوں کے بھی تعزیتی پیغامات ، گلوکارہ کو فن کا سمندر قرار دے دیا۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام  کے مطابق برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا جی نہ رہیں ۔ بھارتی گلوکارہ  پہلے نمونیہ اور پھر کورونا کا شکار ہو گئیں۔ وہ کچھ دنوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم پھیپھڑوں میں  کورونا  کےحملے کے بعد انہیں سانس کی تکلیف کے باعث وینٹی  لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ تین روز تک ان کا تنفس بحال نہ ہوا جس کے بعد وہ اتوار کی صبح زندگی کی بازی ہار گئیں ۔ ان کے انتقال کی خبر  مداحوں پر بجلی بن کر گری ۔ شوبز شخصیات کے ساتھ دونوں ممالک کی سیاسی شخصیات نے بھی ان کے انتقال کو نا قابل تلافی نقصان قرار دیا اور  لتا جی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستانی سیاستدانوں کی جانب سے اظہار افسو س

لتا کی وفات پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لتا اس خطے کی عظیم گلوکارہ تھیں۔ وہ بے حد مقبول تھیں ۔ انکی  وفات موسیقی کا نقصان ہے ۔ مریم نواز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لتا عظیم گلوکارہ تھیں ۔ ان کی وفات  افسوسناک خبر ہے ۔  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف    نے اس حوالے سے کہا  لتا ہماری یادوں کا حصہ رہیں گی۔  ان کے گانے انمول ہیں ۔ پاکستان میں ان کے کروڑوں مداح ہیں ۔ بلاول  بھٹو نے لیجنڈ سنگر کی وفات پر کہا  کہ   لتا کے گیت  کبھی فراموش نہیں کیے  جا سکیں گے۔  

Related Articles

Back to top button