BREAKINGSUPER LEADS

مبینہ دھمکی آمیز خط پر عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہنگامی درخواست مسترد

وقت اشاعت :10اپریل2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ مبینہ دھمکی آمیز خط پرعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہنگامی درخواست دائرہوئی مگر سماعت کے لئے مقرر کرکے اعتراضات لگ گئے۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق عمران خان  اور ان کے سابق وزیر خارجہ کی طرف سے عالمی سازش پر مبنی دھمکی آمیز سفارتی مراسلہ ہی گلے پڑتا دکھائی دیا مگر اسلام آباد ہائیکورٹ میں رات گئے ہنگامی طور پر درخواست دائر ہونے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔ انہوں نے دوران ریمارکس درخواست گزار کی سرزنش کی اور اسے غیر ضروری درخواست قرار دیا۔ واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان ایک مبینہ دھمکی آمیز خط کا ذکر کر رہے ہیں جس میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اسے عالمی سازش اور حکومت گرانے کی دانستہ پلاننگ قرا ردیا گیا ہے ۔

درخواست گزار کے مطابق وقت کا تقاضا ہے کہ فوری اس سنگین مسئلے کی تحقیقات کرائی جائیں تب تک عمران خان ، شاہ محمود قریشی ،  فواد چودھری ، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست سماعت کے لئے فوری قبول کر لی گئی تھی ۔مولوی اقبال حیدر نامی شہری کا نام بطور درخواست گزار سامنے آیا ہے

Related Articles

Back to top button