دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کوئٹہ ۔ چمن بارڈر پر سرحد پار سے طالبان فورسز کی فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ، 2زخمی، پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی ، سرحد سیل ،تجارت معطل کر دی گئی ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق طالبان فورسز کی جانب سے سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر فائرنگ کی گئی ہے جس سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ پاکستانی فورسز نے جوابی فائرنگ کی ۔ طالبان کا کتنا نقصان ہوا تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد بارڈر بند کر دیا گیا جس سے تجارت معطل ہو گئی۔ دونوں ممالک کی جانب درجنوں مال بردار کنٹینر روک دیئے گئے ۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کےبعد پاک افغان سکیورٹی اہلکاروں میں کئی منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ باب دوستی کے ذریعے پیدل آمدورفت بھی بند کر دی گئی ہے ۔ شہری اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ نکلے ۔
لیویز حکام کے مطابق باب دوستی پر پاکستان اور افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ہوئی ہے جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی دونوں ممالک کی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہو چکا ہے اور کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے ۔