BREAKINGSUPER LEADS

پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کا کرک میں بڑا جلسہ ، دن بھر پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں

وقت اشاعت:29ستمبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ،  پشاور۔ پابندی کے باوجود پی ٹی آئی  کا کرک میں بڑا جلسہ ، دن بھر پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں  ہوتی رہیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے کر ک میں پاکستان تحریک انصاف بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ پولیس نے جلسے جلوسوں پر پابندی لگا رکھی تھی مگر اس کے باوجود کارکن بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور بھرپور پاور شو کیا۔ پی ٹی آئی کا  جلسہ روکنے کے لئے صبح سے ہی بھاری نفری تعینات رہی۔ اس دوران وقفے وقفےسے پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔ پولیس  نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ  کیا گیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ تمام تر رکاوٹوں اور پابندی کے باوجود پی ٹی آئی  جلسہ منعقد کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس سٹیشن میں بند کر دیا۔ بعد ازاں جلسے مقامی رہنماء کے گھر سے گرفتار کرلیا.

Related Articles

Back to top button