شکار پور میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ ، مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا

وقت اشاعت:29ستمبر2023

علی بخش سومرو ، نمائندہ شکار ، دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ۔ شکار پور میں لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ ، مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ، لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق سندھ کے علاقے شکار پور میں ہولناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ اوباشوں نے نوجوان لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم  خاتون کو زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ ایس ایس پی شکارپور خالد مصطفیٰ کورائی  نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیےجس کے بعد تھانہ نیوفوجداری پولیس نے فوری  ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم امداد علی ولد محمد پنجل برڑو کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی شکارپورکے مطابق زیر علاج ثانیہ کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ملوث ملزمان کو کڑی سی کڑی سزا دلوائی جائے گی۔ ایس ایس پی شکارپور خالد مصطفیٰ کورائی،ایس ایس پی شکارپور خالد مصطفیٰ کورائی صاحب نے   ڈی سی شکارپور الطاف چاچڑ  کو مزید انکوائری کا ٹاسک دیا ہے ۔