طالبان کے خلا ف لڑائی کےلئے کروڑوں ڈالر کھانے والے کرزئی کا یوٹرن ، جنگجوؤں کی حمایت کرنے لگے

وقت اشاعت :7جولائی2021

کاشف سلطان، واشنگٹن ڈی سی ۔ طالبان کے خلا ف لڑائی کےلئے کروڑوں ڈالر کھانے والے کرزئی کا یوٹرن ، جنگجوؤں کی حمایت کرنے لگے ۔ حامد کرزئی نے پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق سابق افغان صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغان جنگ ناکام ہوچکی ہے ۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو شکست ہوئی ہے ۔ ماضی میں امریکا جس طالبان آپریشن کا کہہ کر آیا تھا وہ کئی سال کی کوششوں کے بعد ناکام ہو گیا ہے ۔ امریکا اور نیٹو اتحادی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آئے لیکن ان کی موجودگی میں داعش افغانستان میں ابھری۔ ناکامی کے بعد امریکا اور اتحادیوں کو مشن ختم کرنا پڑا۔ امریکا اور اتحادیوں کے ہوتے افغان شہری بدامنی سے گزرے تو ان کا جانا ہی بنتا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی خواہشات کو نظرانداز  کیا گیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کے ساتھ مل کر حل تلاش کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی سوسائٹی کے اندر اور اچھے ہمسایوں کے ساتھ مل کر حل تلاش کرنا چاہئے۔ اشرف غنی سے ملاقات میں صدر بائیڈن کو امن کی بات کرنی چاہئے تھی۔  کتنے ہیلی کاپٹر افغانستان کو ملیں گے یہ کوئی بات نہیں۔  ہمیں طالبان کے خلاف  ہتھیار نہیں اٹھانے چاہئیں یہ دراصل بیرونی تنازع ہے۔ افغانستان میں لڑائی بیرونی طاقتوں کے مفاد کی ہے،افغان عوام کا کوئی مفاد نہیں۔ کوئی بھی افغان جو دوسرے افغان کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا وہ بیرونی طاقتوں کے مفاد کو پورا کرےگا۔ یوں طالبان کے خلا ف لڑائی کےلئے کروڑوں ڈالر کھانے والے کرزئی کا یوٹرن واضح ہوگیا ، جنگجوؤں کی کھلے عام حمایت کرنے لگے