ایک ہزار افغان فوجی پسپا ہو کر تاجکستان پہنچ گئے

وقت اشاعت :7جولائی2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ ایک ہزار افغان فوجی پسپا ہو کر تاجکستان پہنچ گئے ۔ افغانستان  سے غیرملکی فوجی انخلا کے ساتھ افغان طالبان  کی پیش قدمی  تیز ہوگئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  تاجک بارڈر پر افغان طالبان سے رات بھر لڑائی کے بعد ایک ہزار افغان فوجی جان بچانے کے لیے تاجکستان پہنچ گئے ۔ بھاگنے والے فوجیوں میں سے بڑی تعداد  صبح سویرے بارڈر تک پہنچی  اور بارڈر حکام سے مذاکرات کے بعد جان بچانے کے لئے ریڈ لائن عبور کر گئی  ۔  بدخشاں میں تعینات سرکاری عہدیدار بھی خصوصی پرواز سے بھاگ نکلے ۔ان کے فرار پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی میڈیا نے اس خبر کو خصوصی کوریج دی ۔ افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے کہا ہے طالبان کے حملوں کی توقع نہیں تھی لیکن اب ان کے خلاف جوابی کارروائی ضروری ہے۔ ادھر افغان وزارت دفاع کے مطابق  فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 124 طالبان ہلاک ہوئے۔ کیا ایک ہزار افغان فوجی پسپا ہو کر تاجکستان پہنچ گئے ؟افغان نیوز نیٹ ورک خامہ پریس کے مطابق وزارت دفاع کے حکام اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر چکے ہیں ۔