آپ نے ایک شخص کو دو سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے،ثبوت کہاں ہیں؟ سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم

وقت اشاعت :7جولائی2021
وقت اشاعت :7جولائی2021

قاسم چوہان ، سپر لیڈ نیوز، کراچی۔ آپ نے ایک شخص کو دو سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے،ثبوت کہاں ہیں؟ سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم ، خورشید شاہ ضمانت کیس میں سخت ریمارکس سامنے آگئے ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق سندھ ہائیکورٹ میں خورشید شاہ کی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس امجد علی سہتو نے نیب پر  برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے 23سال سے نیب سندھ میں کام کررہا ہے مگر  کرپشن پھر بھی بڑھ گئی ہے ۔ نیب کا حال سب کے سامنے ہے۔یہ درست تفتیش کرنے کے بھی قابل نہیں۔سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تو ڈی جی نیب کو طلب کر لیں گے۔  قومی احتساب بیورو  کے پراسکیوٹر  پر برہمی کے بعد  ادارے کی مجموعی کارکردگی کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا۔ اس موقع پر جسٹس شمس الدین نے ریمارکس دئیے کہ  آپ کی کارکردگی یہ ہے کہ جو کہتے ہیں وہ ہوتا نہیں۔ آپ نے ایک شخص کو دو سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے،ثبوت کہاں ہیں؟ سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم رہی ۔ اس دوران سماعت 11جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔