BREAKINGSUPER WORLD

امریکاکی بھارت کےساتھ حساس ترین جنگی ڈیل

27اکتوبر،محمد علی جدون،نیوجرسی

امریکاکی بھارت کےساتھ حساس ترین جنگی ڈیل ہو گئی ۔ نئے عسکری معاہدے سے بھارت کو امریکی سیٹلائٹس کی حساس حدود اور نقشوں تک رسائی مل گئی ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق دوسری مدت کےلئے امریکا پر راج  کرنے کے لئے امریکی صدر کو نئے اہداف اور سفارتی کامیابیوں کی تلاش ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ  امریکی تاریخ کا حساس ترین جنگی معاہدہ کرلیا۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے نئی دہلی کے دو روزہ دورے میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کئے۔ مذاکرات میں بڑے معاہدے طے پاگئے ۔

ایک معاہدے کے تحت بھارت کو امریکا کے حساس سیٹلائٹ ڈیٹا اور نقشوں تک رسائی مل گئی ہے ۔ دفاعی معاہدے کے تحت بھارت کو ٹوپوگرافیکل ،ناٹیکل اور ایروناٹیکل  ڈیٹا تک رسائی ملے گی ۔جو میزائلوں اورڈرونز کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنانے میں مدد دے گا ۔  یہ معاہدے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں ۔۔جب بھارت اور چین کی فوجیں لداخ میں آمنے سامنے ہیں ۔ بھارت کئی سو کلومیٹرکا رقبہ گنوا چکاہے ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیئے : کیا بلوچ لبریشن آرمی سب سے بڑا خطرہ ہے ؟

مذاکرات کے بعد پریس بریفنگ میں مائیک پومپیو نے کہا ۔۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی جمہوریت دوست نہیں  اور نہ ہی وہ سمندروں میں آزادانہ نقل و حرکت کی قائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں حالات چین کی وجہ سے خراب ہو رہےہیں ۔ مارک ایسپر نے کہا کہ یہ فوجی معاہدہ اہم سنگ میل ہے ۔امریکا بھارت کو جنگی طیارے اور ڈرونز بھی فروخت کرے گا ۔۔  

Related Articles

Back to top button