افغانستان میں داعش کابڑاحملہ،35افراد ہلاک

24اکتوبر

افغانستان میں داعش کابڑاحملہ،35افراد ہلاک ہو گئے ۔ دہشت گردوں نے  کابل میں تعلیمی مرکز کو نشانہ بنایا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خود کش دھماکہ تھا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں ۔ تازہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر کے امن کو پارہ پارہ کر دیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان دارالحکومت کابل کا تعلیمی مرکز شہریوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس دوران ایک بمبار نے داخل ہو کر خود کو اڑا لیا ۔

یہ بھی پڑھیے

یہ بھی پڑھیئے : کیا بلوچ لبریشن آرمی سب سے بڑا خطرہ ہے ؟

دھماکےمیں 45افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جن کا ہسپتال میں علاج جاری  ہے ۔ کابل  کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔ افغان میڈیا کی جاری کردہ ویڈیو میں دھماکے کی جگہ پر کتابیں بکھری دیکھی گئی ہیں ۔ افغانستان میں داعش کابڑاحملہ،35افراد ہلاک ہونے پرپاکستان نے مذمت  کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ۔ دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے ۔ ایسی مذموم کارروائیاں امن خراب کر رہی ہیں۔ دوسری جانب افغان صوبہ غزنی میں  بھی بس  کو بم سے اڑا دیا گیا۔ واقعے میں 9شہری مارے گئے۔جبکہ 4پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔