BREAKINGSUPER WORLD

کوروناکی شکست،برطانیہ نےتاریخ رقم کر دی

وقت اشاعت :3دسمبر

کوروناکی شکست،برطانیہ نےتاریخ رقم کر دی ۔ برطانیہ فائزر ویکسین کے  استعمال کی منظوری  دینے والا پہلا ملک بن گیا۔۔آئندہ ہفتے مارکیٹ میں ویکسین کی  8لاکھ خوراکیں دستیاب  ہوں گی

 میڈیسن اینڈ ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی   کی تجویز کےبعدبرطانوی حکومت نےفائزرویکسین کےاستعمال کی منظوری  دیدی  ہے ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےکہا کہ  ویکسین سےمعمولاتِ زندگی بحال ہوسکتے ہیں ۔ برطانوی  وزیرصحت میٹ ہینکوک نےکہا  کہ  پہلے ہفتے میں آنیوالی 8لاکھ خوراکوں کوٹیسٹ کرلیاگیاہے۔وہ خود بھی  فائزر کی ویکسین لگوائیں گے۔

بائیوٹیک کمپنی حکام کے مطابق  ویکسین بحری جہاز یا ہوائی جہاز کےذریعے بیلجیم سے برطانیہ  بھیجی جائےگی۔۔برسلز ائیرپورٹ حکام کاکہناہےکہ ویکسین برطانیہ پہنچانے کیلئے تیارہیں۔ جرمن حکام نے یورپین میڈیسن ایجنسی سے اجازت ملنے کے بعد ویکسی نیشن شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:کوروناوائرس کےکچھ لرزہ خیزاعدادوشمار

روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے آئندہ ہفتے سے بڑے  پیمانے پر کورونا ویکسین عوام کو دینے کا حکم دے دیا ہے ۔ چین بھی اپنی ویکسین کے آخری مرحلے میں حصہ لینے والےممالک کو ویکسین کی فراہمی کیلئے تیارہے۔اسی طرح اٹلی نے 2021کے آغاز میں کوروناویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق کوروناکی شکست،برطانیہ نےتاریخ رقم کر دی ہے ۔کسی بھی ملک کی جانب سے یہ پہلا بڑا فیصلہ ہے ۔

Related Articles

Back to top button