سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ بلاول نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت کا سوال اٹھا دیا ، سوالا ت کے سیشن میں پہلا سوال ہی یہی داغ دیا۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے سلامتی کے اہم اجلاس میں وزیراعظم کے نہ آنے پر بلاول بھٹو نے تحفظات سے آگاہ کیا، تنقید بھی کی ۔ انہوں نے سوالات شروع ہوتے ہی پہلا سوال یہ اٹھایا کہ اس اہم موقع پر وزیراعظم کو ہونا چاہیے تھا۔ پوری ملکی قیادت یہاں موجود ہے سوائے عمران خان کے ۔ وہ پہلے بھی ایسے اجلاسوں میں نہیں آتے رہے ۔ شاید ان کو کوئی اور مصروفیات کا عذر ہو۔
انہوں نے امریکا کے افغانستان سے باہر نکلنے پر فوجی پالیسی وضع کرنے کی بات کی اور کہا کہ قوم بھی جاننا چاہتی ہے کہ اس معاملےمیں کیا ابہام ہے ۔
دوسری جانب اجلاس میں وقفے کے دوران صحافیوں نے شہباز شریف سے بھی عمران خان کی عدم شرکت کا سوال اٹھایا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا۔