برطانیہ پلٹ لڑکی کا دوست پرجبری شادی کے لئے دباؤ،زیادتی کا الزام لگا کر گرفتار کرادیا

وقت اشاعت :2جولائی2021

علی نقوی ، سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ برطانیہ پلٹ لڑکی کا دوست پرجبری شادی کے لئے دباؤ،زیادتی کا الزام لگا کر گرفتار کرادیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی میڈیکل بھی نہیں کرا رہی۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر مبینہ زیادتی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ اس  کیس میں ڈرامائی موڑ تب آیا جب پولیس نے معاملے کی چھان بین کی اور لڑکی سے مکمل تفتیش کی ۔ پولیس کے مطابق امان نامی  لڑکی نامزد ملزم فیضان کی دوست ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہے ۔ لڑکے نے اسے نشے سے منع کیا تو دونوں میں لڑائی ہوئی ۔جس پر لڑکی نے پولیس کو فون کر دیا ۔ متاثرہ لڑکی نے اندارج مقدمہ کے لئے کوائف غلط جمع کرائے۔ موبائل نمبر بھی غلط نکلا۔

 پولیس کے مطابق لڑکی میڈیکل بھی نہیں کرانا چاہتی  جس سے زیادتی کی بھی تصدیق نہیں ہوسکتی ۔  لڑکی نے نامزد ملزم فیضان سے شادی کے لئے کچہری سے کاغذات پر دستخط کرا لئے ہیں ۔ اب وکلا کے ذریعے شادی کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ۔ برطانیہ پلٹ لڑکی کا دوست پرجبری شادی کے لئے دباؤ،زیادتی کا الزام لگا کر گرفتار کرادیا ۔ حقائق سامنے آنے کے بعد پولیس نے لڑکے کو مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے رہا نہ کیا ۔اسے آج کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا جہاں ممکنہ طور پر اس کی ضمانت متوقع ہے ۔