دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔ روسی فوج نے نئے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،یہ میزائل زمین پر 350کلومیٹر دور تک اپنے ہدف پرحملہ کرسکتاہے
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق روسی وزارتِ دفاع کا کہناہےکہ نئے میزائل کا تجربہ بحیرہ ابیض میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز سے کیاگیاہے۔ میزائل نے آواز کی رفتار سےتقریباً سات گنا تیزی سے سفر کرتے ہوئے اپنے ہدف پر مارکیا۔تجربے کے دوران میزائل کی تکنیکی خصوصیات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔روسی بحریہ اس میزائل کو جنگی بحری جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔