BREAKING

اقلیتوں کےحقوق کی بات کرنے پر ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ ایوان سے زبردستی نکال دیئے گئے

وقت اشاعت :7اگست 2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ اقلیتوں کے حقوق کی بات کرنے پر ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ ایوان سے زبردستی نکال دیئے گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کے پی اسمبلی میں اقلیتی رکن کی طرف سے حقوق کی بات کرنے پر سپیکر محمود خان برا مان گئے ۔ تضحیک کی اور ایوان سے نکلنے کا حکم جاری کر دیا۔ ایوان میں معمول کی کارروائی کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر سردار رنجیت سنگھ نے بات کرنا چاہی تو سپیکر نے اظہار برہمی کیا اور انہیں  تلخ  انداز میں خاموش ہونے کا کہا ۔

سردار رنجیت آواز اٹھاتے رہے مگر سپیکر نے گارڈز بلا کر انہیں لے جانے کا حکم دے دیا۔ سپیکر کے تلخ رویے پر بعض ارکان نے اقلیتی رکن اسمبلی  کا ساتھ دیا اور پولیس پر واضح کیا کہ کوئی سردار رنجیت سنگھ کو ہاتھ نہیں لگائے گا۔ اس دوران سپیکر مسلسل کہتے رہے کہ رکن اسمبلی رنجیت سنگھ کو باہر نکال دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ کیا کسی کی عبادت گاہ کی بیحرمتی سے بھی کچھ زیادہ ضروری ہے اس حکومت کے لیے؟پچھلے ایک سال میں ہماری ہندو کمیونٹی کو کئی بار نشانہ بنایا گیا۔  اقلیتوں کو حقوق نہیں مل  رہے ۔ حکومت ایک اقلیتی رکن کی آواز برداشت نہیں کر سکتی ۔ اقلیتوں کو حقوق کیسے دے سکتی ہے ؟ واقعے پر موقف جاننے کے لئے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام نے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت سے موقف جاننے کی کوشش کی مگر انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

Related Articles

Back to top button