دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔میونسپل ٹیکس کے معاملے پر وفاق اور سندھ آمنے سامنے آگئے ۔ صوبائی حکومت اور وفاق میں بیان بازی تیز ہو گئی ہے ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اختلافات بڑھ گئے ہیں ۔ سندھ اس ٹیکس کو بجلی کے بلوں کی مد میں اکھٹا کرنا چاہتا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کے لئے معاشی ماہرین سے بات کی ہے ۔ چیئرمین نیپرا بھی اس معاملے پر ساتھ دینے کو تیار ہیں ۔کے الیکٹرک ٹی وی فیس بھی توجمع کر کے دیتا ہے ۔ اگر ہم یہ ٹیکس بجلی کے بلوں کی مد میں لیں گے تو آسانی ہوگی ۔اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہر اچھے کام میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے ۔ دوسری جانب گورنر سندھ نے کہا اس طرح ٹیکس جمع کرنے کے طریق کار پر اختلاف ہے ۔ یہ صرف کراچی کےلئے نہیں پورے سندھ کے لئے ایسا ہونا چاہیے ۔ عوام پر بوجھ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس دینا عوام کی مجبوری بن جائے گی ورنہ ان کی بجلی کاٹ دی جائے گی یہ طریقہ کار بالکل غلط ہے ۔